ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے بچوں اور اہلیہ کا احتجاج
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے ایڈیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے ان کے معصوم بچوں، اہلیہ اور ماں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

تین دن گزرنے کے باوجود وفاقی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اغوا کیے جانے والے سرکاری افسر کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت کے وزرا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
صحافی اسد طور کے مطابق مظاہرے میں شریک ساجد گوندل کی اہلیہ نے چھوٹی بیٹی کی طرف اشارہ کرکے اپنی بے بسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساجد سے بہت مانوس ہے اُن کے بغیر کھا رہی ہے اور نہ سو رہی ہے۔
ساجد گوندل کی اہلیہ اور والدہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپنے افسر کی بازیابی کے لیے سنجیدہ کوشش کریں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت اور پولیس کو پیر کے دن دو بجے تک ساجد گوندل کی بازیابی کی مہلت دی ہے۔