پاکستان24 متفرق خبریں

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر وزیر داخلہ عدالت طلب

ستمبر 7, 2020 < 1 min

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر وزیر داخلہ عدالت طلب

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے رہائشی عبدالقدوس کی عدم بازیابی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ کو بھی عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالتی معاونت کریں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ کرنے میں وفاقی حکومت ناکام ہو چکی، اٹارنی جنرل صاحب کو بتا دیں آنکھیں بند کرنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ گرین نمبر پلیٹ والی گاڑیوں سے شہری اغوا ہو ریے ہیں، اسلام آباد پولیس ناکام ہو چکی ہے تو کیا تفتیش کرنے کے لیے سندھ پولیس کو لکھیں؟ کبھی کسی پولیس والے نے کسی ایجنسی والے کے خلاف نہیں لکھا نہ ہی ملزم بنایا ہے۔

عدالت میں سرکاری وکیل حسنین حیدر تھہیم اور جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ پچاس لاپتہ افراد کی جے آئی ٹی کی سربراہی میں کر رہے ہیں۔

عدالت نے وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ تھانہ کراچی کمپنی میں عبد القدوس کے اغوا کی ایف آئی آر یکم جنوری 2020 کو درج کی گئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے