پاکستان24 متفرق خبریں

سی سی پی او نے بیان پر معافی مانگ لی

ستمبر 14, 2020 < 1 min

سی سی پی او نے بیان پر معافی مانگ لی

Reading Time: < 1 minute

لاہور کے سی سی پی او عمر شیخ نے موٹر وے پر ریپ کا شکار ہونے والی خاتون سے متعلق اپنے بیان ہر لاہور ہائیکورٹ میں معافی مانگ لی ہے۔

پیر کو ہائیکورٹ نے سی سی پی او کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے موٹر وے ریپ کیس کی تفتیش پر سوالات بھی اٹھائے۔

عدالت نے پولیس افسر عمر شیخ کی سرزنش کی اور ان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے سربراہ سے تفتیش کی رپورٹ دو دن میں طلب کی اور بڑی شاہراؤں پر سکیورٹی کی تفصیلات پیش کرنے کے لیے بھی کہا۔

قبل ازیں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے سی سی پی او کو طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی سی پی او کے بیان پر پوری کابینہ کو معافی مانگنی چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کابینہ سی سی پی او کے بیان پر معافی مانگتی تو قوم کی بچیوں کو حوصلہ ہوتا لیکن پنجاب حکومت کے وزرا سی سی پی او کو بچانے میں لگ گئے۔ لگتا ہے سی سی پی او لاہور وزرا کا افسر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا واقعہ ہوگا لیکن حکومت کمیٹی کمیٹی کھیل رہی ہے، وزیر اور مشیر موقع پر جاکر تصاویر بنوا رہے ہیں۔ وزیر قانون کا کیا کام ہے تفتیش کرنا؟ وزیر قانون کو کیا تفتیش کا تجربہ ہے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ وزیر قانون کس حیثیت سے کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیں۔کیسی تفتیش کی جارہی ہے کہ محکمہ کا سربراہ مظلوم کو غلط کہنے پر تل جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے