پاکستان پاکستان24

پاکستان کی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ

ستمبر 15, 2020

پاکستان کی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ

پاکستان کی فضائی فوج ایئر فورس کا ایک طیارہ ضلع اٹک میں پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ایئر فورس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر فورس کا ایک طیار ہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ضلع اٹک میں پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے جبکہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

ایئر فورس کی جانب سے طیارے کا نام اور ساخت ظاہر نہیں کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے