متفرق خبریں

ریپ پر بات میں موٹر وے بنانے کا کریڈٹ، شہباز کی معافی

ستمبر 16, 2020 < 1 min

ریپ پر بات میں موٹر وے بنانے کا کریڈٹ، شہباز کی معافی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نے پارلیمان میں لاہور ریپ واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے موٹر وے بنانے کا کریڈٹ نواز شریف کو دینے کے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

اپنے بیان کے ایک حصے پر معافی مانگتے ہوئے کہا قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ’اپنے الفاظ کو درست سیاق و سباق میں پیش نہ کر سکا اور ان سے بے حسی کا شائبہ ہوا۔‘

ن لیگ کے صدر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ان کے کہنے کا مطلب وہ نہیں تھا جیسا کہ لیا گیا اور وہ اس کے لیے معافی چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’میں آپ سب کی طرح اس بدقسمت واقعے پر دل گرفتہ ہوں۔‘

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اب سیالکوٹ موٹر وے پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔

واضح شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ‘معاملے کی مکمل انکوائری کروائی جائے اور یہاں پر یہ کہنا بھی غیر مناسب نہیں ہوگا کہ الحمدللہ یہ موٹروے بھی نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے دور میں ہی بنی تھی۔’

سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے شہباز شریف کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر موقع کریڈٹ لینے کا نہیں ہوتا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے