”ڈیل کرانے والے“ اینکرز کو عدالتی نوٹس
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے پر ٹی وی چینلز کے اینکرز کو جاری کیے گئے توہین عدالت کے نوٹس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینکر پرسنز ، چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کے کیس میں کل طلب کیا ہے۔
مقدمے کی سماعت آٹھ ماہ بعد ہو رہی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام کے اینکر محمد عبدالمالک اور ان کے مہمان اینکرز حامد میر اور کاشف عباسی کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ بول نیوز کے سمیع ابراہیم اور پیمرا کے چیئرمین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
Array