بلدیہ فیکٹری جلانے پر دو کو سزائے موت
کراچی کے علاقے بلدیہ میں فیکٹری کو آگ لگا کر 250 افراد کو زندہ جلانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزمان رحمن بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی جبکہ ایم کیو ایم کے رحمان رؤف صدیقی کو عدم ثبوت پر بری کر دیا ہے۔
چار ملزمان کو سہولت کاری پر عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

