”مولانا 30 لاکھ کارکنوں کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے“
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں کرپشن کی روک تھام کے لیے بنائے گئے محکمے قومی احتساب بیورو نیب نے مذہبی سیاسی پارٹی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے اثاثوں کے بارے میں بتانے کے لیے طلب کیا ہے۔
منگل کی شام میڈیا کو ذرائع سے فراہم کردہ خبر میں کہا گیا کہ نیب نے ان کو یکم اکتوبر کو پشاور میں اپنے دفتر پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے جس پر پارٹی کے رہنما خالد سومرو نے کہا ہے کہ مولانا نیب میں اکیلےنہیں 30 لاکھ کارکنوں کےساتھ پیش ہوں گے۔
نیب نے مولانا پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں۔
منگل کو رات گئے مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو تاحال نوٹس نہیں ملا اور وہ ان ہتھکنڈوں کی پروا نہیں کرتے۔
Array