پاکستان24 متفرق خبریں

آئندہ پارٹی کا کوئی رہنما عسکری اور ایجنسی نمائندوں سے نہیں ملے گا: نواز شریف

ستمبر 24, 2020 < 1 min

آئندہ پارٹی کا کوئی رہنما عسکری اور ایجنسی نمائندوں سے نہیں ملے گا: نواز شریف

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی ہیں اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ  یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔

”آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خودمسلح افواج کواپنے حلف کی پاسداری یاد کرانےکےلئے آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی، جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کےنمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔“

نواز شریف کے مطابق قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کےلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کےساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسےخفیہ نہیں رکھا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے