پاکستان24 متفرق خبریں

آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کو جرم قرار دیا جائے: پاکستان

ستمبر 25, 2020 < 1 min

آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کو جرم قرار دیا جائے: پاکستان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری دنیا بھر میں مقبوضہ علاقوں کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کو جرم قرار دے۔

جمعے کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں انڈیا کے زیرانتطام کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انڈیا کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ  انڈیا نے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انڈیا نے کشمیریوں کے خواہشات کے برعکس کشمیر کا زبردستی الحاق کیا۔

عمران خان نے کہا کہکشمیر ایک نیوکلیر فلیش پوائنٹ ہے اس لیے سلامتی کونسل کو اس حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیا گیا۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ انڈیا دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کو فروع دے رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا میں انڈیا واحد ملک ہے جہاں ریاست کی معاونت سے اسلاموفوبیا ہے اس کی وجہ آر ایس ایس کے نظریات ہیں جو بدقسمتی سے انڈیا میں حکمران ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے