پاکستان کے وزیر دفاع کی اہم مصروفیات
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک کی اہم مصروفیات کی تصاویر فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے نے جاری کی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع نے روس کے علاقے استرخان میں قفقاز 2020 کے نام سے ہونے والی کثیر الملکی فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔

وزیر دفاع کی چینی فوجی دستے کے ساتھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع کی اس اہم مصروفیت کی تصاویر اس وقت سامنے آئی ہیں جب پاکستان میں فوج کے سربراہ کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بحث جاری ہے۔
Array