نیب ہمت کر کے عاصم باجوہ کو گرفتار کرے: مریم نواز
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نامعلوم افراد کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ لندن میں چہرے ڈھک کر آنے والوں سے نواز شریف کو نہیں ڈرا سکتے۔
مریم نواز نے کہا کہ اگر عدلیہ نے عاصم باجوہ کی ننانوے کمپنیوں پر ایکشن نہ لیا تو وہ اس معاملے کو اپوزیشن کی مشترکہ تحریک اور اے پی سی میں لے جائیں گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ سیاست دانوں کی طرح میڈیا اور عدلیہ بھی دباؤ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب میں ہمت ہے تو عاصم سلیم باجوہ کو گرفتار کرے۔
Array