پاکستان24

ابھی تو ہم نے بسم اللہ کی ہے: آصف زرداری

اکتوبر 5, 2020

ابھی تو ہم نے بسم اللہ کی ہے: آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگی رہنمانے ان کے خلاف بیان کسی کی ایما پر دیا ہوگا۔

پیر کو اسلام آباد میں آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے۔

نیب کے کیسز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے کیسز بنتے رہتے ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔

نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہاب کسی کی تقریر روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

اس سوال پر کہ حکومت کو مزید کتنا وقت دیکھ رہے ہیں، سابق صدر نے کہا کہ ابھی تو بسم اللہ کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے