پاکستان24

نواز شریف سمیت 44 رہنماؤں پر مقدمہ درج

اکتوبر 5, 2020

نواز شریف سمیت 44 رہنماؤں پر مقدمہ درج

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف پر ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرنے پر بغاوت اور غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں درج کیے گئے مقدمے میں نواز شریف کی تقریر سننے والے 43 ن لیگی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ ایک شہری بدر رشید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان پینل کوڈ کی مجرمانہ سازش کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ادھر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ’نوازشریف اور دیگرہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے