پاکستان24

پاکستانی ویزے کے لیے بھگدڑ، 11 افغان خواتین ہلاک

اکتوبر 21, 2020

پاکستانی ویزے کے لیے بھگدڑ، 11 افغان خواتین ہلاک

افغانستان کے سرحدی شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزے کے حصول کے لیے جمع ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے گیارہ خواتین ہلاک جبکہ ۹ خواتین سمیت ۱۲ افراد زخمی ہو گئے۔

افغان نیوز ایجنسی پژواک کے مطابق بدھ کی صبح سینکڑوں کی تعداد میں افغان شہری پاکستانی قونصل کے باہر جمع ہوئے اور دفتری اوقات شروع ہوتے ہی ایک دوسرے کو دھکیل کر آگے نکلنے کی کوشش میں گیارہ عمر رسیدہ خواتین کچلنے اور دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئیں۔

زخمی ہونے والے ۱۲ افراد میں بھی نو خواتین شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے