متفرق خبریں

‘بہن چارہ مضبوط’ ٹرمپ کی نفرت کا نشانہ بننے والی خواتین کی جیت

نومبر 5, 2020 < 1 min

‘بہن چارہ مضبوط’ ٹرمپ کی نفرت کا نشانہ بننے والی خواتین کی جیت

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں ترقی پسند سمجھی جانے والی ڈیموکریٹ خواتین نے ایک بار پھر انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ خواتین گزشتہ چار برس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نفرت انگیز بیانات اور متعصب بیانیے کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔

مسلمان خواتین الہان عمر اور رشیدہ طالب سمیت الیگزینڈریا اوکاسیو اور ایانا پریسلی ایک مرتبہ پھر امریکی ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

’دا سکواڈ‘ کے نام سے جانی جانے والی چار ترقی پسند خواتین نے ایک مرتبہ پھر قدامت پسند مخالفین کو شکست دے کر  اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ان چاروں خواتین کا تعلق ڈیموکریٹ جماعت سے ہے۔ الیگزینڈریا اوکاسیو کو ریاست  نیو یارک سے فتح حاصل ہوئی ہے، الہان عمر کو مینیسوٹا، ایانا پریسلی کو میساچوسٹس جبکہ رشیدہ طالب مشی گن سے الیکشن جیت کر ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

کانگریس کی مسلم خاتون رکن الہان عمر نے ’سکواڈ‘ کے ممبران کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا بہن چارہ مضبوط ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے