انڈین ماں کی بیٹی امریکہ کی نائب صدر
جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے ساتھ ان کی جماعت ڈیموکریکٹ پارٹی کی کاملا ہیرس بھی نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں۔
امریکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک خاتون ملک کی نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔
سیاہ فام کاملا ہیرس کی والدہ انڈین جبکہ والد کا تعلق جمیکا سے تھا۔
یہ پہلی مرتبہ تھا کہ کسی سیاہ فام خاتون کو نائب صدر کے امیدوار کے لیے چنا گیا تھا۔
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کاملا ہیرس ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں جو بائیڈن کے مدمقابل تھیں۔ اور ان کو پارٹی میں صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں ایک مقبول امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے بعد جو بائیڈن نے نائب صدر کے امیدوار کے لیے سینیٹر کملا ہیرس کا انتخاب کیا تھا۔

