جسٹس وقار کی وفات کے بعد جسٹس اطہر من اللہ کی ترقی
پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے احتساب کے لیے قائم سپریم جوڈیشل کونسل میں اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ ممبر ہوں گے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے پانچ ارکان ہوتے ہیں جن میں چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججز، اور دو ہائیکورٹس کے چیف جسٹس جو سینیئر ہوں۔
اس وقت سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ چیف جسٹس گلزار احمد جبکہ ارکان میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔ دیگر دو ارکان سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس وقار سیٹھ کے انتقال کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اب کونسل کے رکن بن گئے ہیں۔

