پاکستان24 عالمی خبریں

فرانس نے پاکستانی وزیر کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا

نومبر 22, 2020

فرانس نے پاکستانی وزیر کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا

پاکستان میں فرانس کے سفارت خانے کے ایک ٹویٹ میں پاکستانی وزیر انسانی حقوق شریں مزاری کو ‘جھوٹی’ قرار دیا ہے۔

اتوار کو سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیریں مزاری کی ٹویٹ کو ریٹویٹ کر کے لکھا گیا کہ ‘جھوٹی خبر اور غلط الزامات۔’

شیریں مزاری نے ایک ویب سائٹ کی خبر ری ٹویٹ کی تھی جس کے مطابق فرانس میں مسلمانوں کے بچوں کے لیے ‘آئی ڈی نمبر’ یا شناختی نمبر جاری کرنے فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان کو سیکولر بنایا جا سکے۔

پاکستان کی وزیر نے خبر ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فرانسیسی صدر میکخواں مسلمانوں کے ساتھ وہ کر رہے ہیں جو جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا کہ ان کے بچوں کی شناخت کے لیے کپڑوں پر زرد ستارہ لگایا۔

واضح رہے کہ فرانس کے وزیر داخلہ گیرالڈ درمانن نے دو روز قبل کہا تھا کہ فرانس کے وہ مسلمان والدین جو یہ شکایت کریں گے کہ سکول میں اساتذہ ان کے بچوں کو ‘غیر حساس کارٹون’ دکھا رہے ہیں، فرانس چھوڑ کر چلے جائیں۔

خیال رہے کہ فرانس میں پیغمبرِ اسلام کی توہین پر مبنی کارٹون دکھائے جانے پر مسلمانوں میں سخت غم و غصہ ہے اور کئی علاقوں میں شدت پسند حملے بھی ہو چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے