سوشل میڈیا پر مشہور جنرل آصف غفور کی ترقی
پاکستان کی فوج نے چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔
ترقی پانے والوں میں پاکستان کی فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں جو اپنی ٹویٹس سے مشہور ہوئے تھے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترقی پانے والے جرنیلوں میں میجر جنرل حسن اظہر، میجر جنرل اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل سلیم فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی خان اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔
رواں برس جنوری میں میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو پاکستان کی فوج کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

