پاکستان24 متفرق خبریں

شام پر اسرائیلی فضائی حملوں میں پاکستانی جنگجوؤں کی ہلاکت

نومبر 27, 2020 < 1 min

شام پر اسرائیلی فضائی حملوں میں پاکستانی جنگجوؤں کی ہلاکت

Reading Time: < 1 minute

شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جو ایرانی ملیشیا زینبیون میں شامل ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جنگ سے متاثرہ مشرقی شام میں ایران کی حامی ملیشیا کے کم سے کم 19 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شام  میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرئین آبررویٹری نے جمعرات کو بتایا کہ صبح سویرے ہونے والے حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر صوبہ دیر الزور کے قصبے البو کمال کے باہر حملہ کیا گیا، جس میں زیادہ تر پاکستانی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

شام کے سرکاری میڈیا نے اس حملے کی اطلاع نہیں دی اور اسرائیل نے انفرادی حملوں کا شاذ و نادر ہی اعتراف کیا ہے، لیکن سیرئین آبررویٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے سنیچر کے روز سے شام میں ایران کی حامی افواج کے خلاف کم سے کم دو فضائی حملے کیے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے