پی آئی اے کے اندرون ملک ٹکٹس کی قیمت میں 30 فیصد کمی
Reading Time: < 1 minute
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے لیے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کراتے ہوئے اندرون ملک پروازوں پر ٹکٹس کے نرخوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12،275 سے کم کرکے ساڑھے آٹھ ہزار، دوطرفہ کرایہ24،600 سے کم کرکے سترہ ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرائے پر عمل درآمد دو دسمبر کی رات 12 بجے سے ہوگا۔
ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ سکولوں میں چھٹیوں کے دوران سفر کرنا اور گھر آنا سب کی خواہش ہوتی ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے خصوصی کمی تمام ایسے لوگوں کے لیے تحفہ ہے۔
Array