فرانس میں مساجد کے خلاف کریک ڈاؤن، 66 بند کر دی گئیں
فرانس میں حکام نے رجعت پسند مسلمانوں سے تعلق کے الزام میں 66 مساجد کو بند جبکہ 77 افراد کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فرانس میں مسلمانوں اور مساجد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ گیرالڈ درمانین کے مطابق حکومت مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کر رہی ہے اور ملک میں دو ہزار 600 مساجد میں سے صرف 76 کی تلاشی لی گئی ہے اور وہاں کے عبادت گزاروں کے کوائف دیکھے گئے کہ ان کا شدت پسندوں سے تعلق ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ فرانس میں پیغمبر اسلام کے خاکے شائع کیے جانے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ ہے جبکہ پیرس میں کئی افراد پر حملے کیے جا چکے ہیں۔

