متفرق خبریں

شمالی علاقہ جات کی سیر اب سستے ٹکٹ میں

دسمبر 18, 2020 < 1 min

شمالی علاقہ جات کی سیر اب سستے ٹکٹ میں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ملک کے شمالی علاقوں کے  مسافروں کے لیے خصوصی کرایہ متعارف کرایا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد تا سکردو اور اسلام اباد تا گلگت خصوصی کم از کم کرایہ چھ ہزار 915 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں پر ڈسکانٹ متعارف ہونے کے بعد شمالی علاقوں کے افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق خصوصی کرایہ متعارف کیے جانے سے امید کی جا رہی ہے کہ شمالی علاقوں کے مہمانوں کو خوشی ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ملک بھر کے افراد بھی سرد سیاحت اور صاف موسم میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا نظارہ کرسکیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پروازوں پر مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے