متفرق خبریں

مولانا شیرانی، حافظ حسین اور گل نصیب جمعیت علمائے اسلام سے فارغ

دسمبر 25, 2020 < 1 min

مولانا شیرانی، حافظ حسین اور گل نصیب جمعیت علمائے اسلام سے فارغ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اپوزیشن کی جماعت جمعیت علمائے اسلام نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چار اہم رہنماؤں مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کو جماعت سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو جمعیت علمائے اسلام کی ڈسپلنری کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کی تشہیر کی۔

میڈیا کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق ان اراکین کو پارٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ مرکزی مجلس شوریٰ کی انضباطی کمیٹی میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کی۔

جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق جماعت سے خارج کیے گئے افراد کے بیانات اور رائے کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قائمقام امیر مولانا محمد یوسف کی صدارت میں مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امرا  نے اجلاس میں فیصلے کی توثیق کی۔ انہوں نے کہا کہ خارج کیے گئے افراد کو فیصلے کی نقول بھجوا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا شیرانی نے گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمن پر پارٹی میں مشاورت نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ جبکہ حافظ حسین احمد نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں اپنی جماعت کی شمولیت پر عدم اعتماد ظاہر کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے