پاکستان24

پاکستان میں حکومت کا صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا اعلان

جنوری 21, 2021

پاکستان میں حکومت کا صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا اعلان

پاکستان میں حکومت نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو وزیر توانائی عمرایوب نے بجلی کی قیمت ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت 227 ارب روپے کی بارودی سرنگیں بچھا کرگئی تھی، بجلی کے کارخانوں کو سنہ 2023 تک ایک ہزار 455 ارب روپے ادائیگی کرنی پڑے گی۔

وزیر توانائی عمرایوب نے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور تابش گوہر کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ بجلی سےمتعلق لازمی ادائیگی 227 ارب روپےکی ’بارودی سرنگ‘ ہمیں ورثے میں ملی۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے معاہدوں کے نتیجے میں لازمی ادائیگی کی رقم کو پورا کرنےکےلیے 9 روپے فی یونٹ اضافہ کرناتھا، اسی وجہ سے گردشی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ مالیاتی سال کے پہلے 6 ماہ میں 208 ارب روپےکے ترقیاتی کام ہوئےہیں۔ دسمبر 2020 میں دسمبر 2019 کی نسبت بر آمدات میں اضافہ ہوا بڑی صنعتوں میں دہائیوں کے بعد 15 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی۔

اسد عمر نے کہا کہ وفاق کےتحت پاکستان ڈیولپمنٹ پروگرام میں پہلے 6 ماہ میں 208 ارب روپے کی ترقیاتی کام کروائے گئے جو پی ایس ڈی پی کے سالانہ بجٹ کا 32 فیصد بنتا ہے، ایکسپورٹس میں ساڑھے اٹھارہ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے