طالبہ ریپ و ویڈیو کیس: ملزم قاسم جہانگیر اور اہلیہ کو سزا
راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے طالبہ کے اغوا، ریپ اور ویڈیو بنانے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر قاسم جہانگیر کو ریپ پر سزائے موت جبکہ اہلیہ کو اغوا پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
پیر کو فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے مجرم کو 25 لاکھ جرمانہ بھی کیا جبکہ متاثرہ طالبہ کو دس لاکھ معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔
ملزمہ کرن جہانگیر کو بھی 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
میاں بیوی کے خلاف اڑھائی سال قبل راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں ایم ایس سی کی طالبہ کے اغوا، ریپ اور اس کی ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

