پاکستان24

کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے دو نئے کھلاڑی متعارف کرا دیے

جنوری 26, 2021

کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے دو نئے کھلاڑی متعارف کرا دیے

جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 برس کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔

منگل کو کراچی میں پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے کپتان کونٹن ڈیکاک نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ دو کھلاڑی آج اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ ایک نوجوان بلے باز عمران بٹ اور دوسرے بائیں ہاتھ سے سپن گیندیں کرنے والے نعمان علی۔

پاکستان کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین پر ہمیں اعتماد اور برتری حاصل ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے