انڈیا کی ریاست اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹ گیا، سیلاب سے دس ہلاک، 100 لاپتہ
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کی ریاست اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹ کر ڈیم سے ٹکرایا ہے جس کے بعد شدید سیلاب کی زد میں آ کر کم از کم دس افراد جبکہ سو سے زائد پانی میں بہہ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں اتوار کی صبح گلیشیئر ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈیم تباہ ہونے سے ایک گاؤں زیر آب آ گیا۔
دریا میں سیلاب کے بعد اردگرد کے دیہات خالی کروا لیے گئے ہیں۔
مقامی افراد نے سوشل میڈیا پر علاقے کی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں سیلاب کے پانی کو تباہی پھیلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں ریاست کے رشی گنگا بجلی گھر کا منصوبہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ تپوانو ڈیم کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔
Array