متفرق خبریں

عدالتوں پر حملے میں ملوث وکیل کون ہیں؟

فروری 9, 2021 < 1 min

عدالتوں پر حملے میں ملوث وکیل کون ہیں؟

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت پر پیر کو حملہ کرنے والے 17 وکیلوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی ہے۔

ہائیکورٹ نے پہلے مرحلے میں حملہ آور وکیلوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

ہائیکورٹ سے جاری بیان کے مطابق جن وکلا کو توہین عدالت نوٹس جاری کیے گئے ان میں احسن مجید گجر، ارباب ایوب گجر، فیصل جدون، فرزانہ مغل، نصیر کیانی، حماد ڈار، نازیہ عباسی، شائستہ تسبم، راجہ زاہد، یاسمین راشد سندھو، کلثوم رفیق، کامران یوسف زئی، حافظ ملک مظہر، خالد محمود، راجہ امجد، راجہ فرخ اور تصدق حنیف شامل ہیں۔

قبل ازیں اسلام آباد کے دو تھانوں میں 21 وکلا کے خلاف عدالتوں پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزامات میں انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تھانہ مارگلہ میں ضلع کچہری میں قائم عدالتوں پر حملہ کرنے کے الزام میں شاہد شبیر، آصف عرفان، سردار خضر، مجاہد کلیار، راؤ صابر، عبداللہ شاہ، راؤ عبدالرحیم، سردار انجم، امداد اللہ، کامران، بلال مغل، عبدالعلیم، خرم فرخ، خالد ترین اور مقصود گورسی پر انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں درجن بھر وکیلوں کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ منگل کو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار کونسل کے ایک مشترکہ اجلاس میں وکلا چیمبرز گرانے کے خلاف اپنے مؤقف پر قائم رہے اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

اجلاس میں ہائیکورٹ پر حملے کو غلط قرار دیا گیا جبکہ اجلاس میں ایسے وکلا بھی شامل تھے جن کو ہائیکورٹ نے حملہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس بھیجا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے