این اے 45 کُرم میں تحریک انصاف کیسے جیتی؟
پاکستان کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 ضلع کرم میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔
حلقے کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں اور پی ٹی آئی کے فخر زمان نے 16 ہزار 911 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار نے 15560 اور جمعیت علمائے اسلام کے جمیل چمکنی نے 15761 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

