شاعر جاوید اختر کی شکایت، اداکارہ کنگنا کے وارنٹ جاری
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کے معروف شاعر جاوید اختر کی شکایت پر بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس کے بعد ممبئی کورٹ نے اداکارہ کو طلب کیا تھا تاہم پیر کو وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد ان کے وارنٹ جاری کیے گئے۔
ممبئی میں اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے جمعے کے روز کنگنا رناوت کو طلب کرتے ہوئے نوٹس میں لکھا تھا کہ انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یکم مارچ کو پیش ہوں تاہم وہ پیش نہ ہوئیں۔
عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
Array