اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی کے باہر خنجر لگنے سے نوجوان ہلاک
اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی کے باہر لڑائی جھگڑے کے دوران خنجر لگنے سے ایک لڑکے کی موت واقع ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دوگروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران پانچ لڑکے زخمی اور اور ایک کی موت واقع ہوئی۔
ڈیڈباڈی اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں مقتول عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے سے ہوئی ہے۔ پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ نمل یونیورسٹی اور پمز ہسپتال پہنچے۔ وقوعہ کے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

