متفرق خبریں

شہباز گِل پر سیاہی اور انڈے پھینکے گئے، بچ نکلے

مارچ 15, 2021

شہباز گِل پر سیاہی اور انڈے پھینکے گئے، بچ نکلے

وزیراعظم کے مشیر شہباز گِل پر لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگ کے حامیوں نے سیاہی اور انڈے پھینکے تاہم وہ بچ نکلے۔

پولیس نے موقع پر موجود شخص کو حراست میں لیا۔

شہباز گل کو سکیورٹی کے حصار میں ہائیکورٹ کے اندر لے جایا گیا۔

پیر کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست میں پیش ہوئیں۔

شہباز گل پر انڈے پھینکنے کا واقعہ مریم نواز کے جانے کے بعد پیش آپا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے