مریم نواز کو نئے مقدمے میں ہائیکورٹ نے قبل از گرفتاری ضمانت دے دی
جاتی امرا اراضی کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
بدھ کو قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ مریم نواز نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں ۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

