متفرق خبریں

کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے: عمران خان

مارچ 25, 2021

کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے منسوب یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ان کی ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں وہ اپنی میڈیا ٹیم سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہیں وہ کیونکر ایسے ملاقاتیں کر سکتے ہیں۔

نوجوان وکیل سالار خان نے اس تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تمام تر منفی حالات میں ہمارے وزیراعظم کچھ مثبت چیزیں پھیلا رہے ہیں۔ یہ ہوتا ہے لیڈر۔

تجزیہ کار مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ مولانا پھر ٹھیک کہتے ہیں۔
‏یا ان کا کورونا جعلی ہے یا ان کا قرنطینہ جعلی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے