دو سینیئر صحافی کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو دہائیوں سے زائد عرصے تک دفاعی امور کی رپورٹنگ کرنے والے سینیئر صحافی سہیل عبدالناصر کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
وہ نوائے وقت سے منسلک تھے۔ ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔
جمعے کی صبح راولپنڈی سے سینیئر صحافی جوہر مجید بھی کورونا سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ وہ طویل عرصے تک روزنامہ اوصاف سے منسلک رہے۔
جوہر مجید کو راولپنڈی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

