امریکہ میں کورونا ریلیف فنڈز سے جعل ساز 50 کروڑ ڈالر لے اڑے
امریکہ میں کورونا ریلیف سکیموں کا ناجائز فائدہ اٹھانے میں ملوث سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا سے متعلق فراڈ سکیموں کی روک تھام کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ 474 امریکی شہریوں کے خلاف مقدمہ دائر کر لیا گیا ہے جنہوں نے دھوکے کے ذریعے 50 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی رقم حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
کم از کم 120 افراد نے پے چیک پروٹیکشن پروگرام (پی پی پی) سے فراڈ کے ذریعے امدادی رقم وصول کرنے کی کوشش کی جو چھوٹے کاروباروں کو ریلیف دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

