متفرق خبریں

خبریں گروپ کے مالک ضیا شاہد انتقال کر گئے

اپریل 12, 2021

خبریں گروپ کے مالک ضیا شاہد انتقال کر گئے

پاکستان بڑے اخباری گروپوں کی اجارہ داری توڑنے اور صحافت میں سنسنی خیزی متعارف کرانے والے ضیا شاہد انتقال کر گئے۔

خبریں گروپ کے مالک ضیا شاہد دو ہفتوں سے شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ضیا شاہد گردوں کی تکلیف سمیت دیگر عارضوں میں مبتلا تھے۔

انہوں نے روزنامہ خبریں شروع کیا تھا۔

ان کے گروپ میں انگریزی روزنامہ دی پوسٹ، ٹی وی چینل نیوز فائیو اور دوپہر کا اخبار شامل ہیں۔

ضیا شاہد پر صحافت میں بلیک میلنگ متعارف کرانے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے