ڈی ایس پی سمیت 12 اہلکار لبیک کی تحویل سے رہائی کے بعد
لاہور کے ڈی ایس پی نواں کوٹ عمر فاروق بلوچ سمیت تمام اہلکاروں کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی قید سے رہا کرا لیا گیا۔
حکام کی جانب سے لبیک کے عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد پولیس اہلکاروں کو رہا کیا گیا۔
ان اہلکاروں کو اتوار کی صبح تھانہ نواں کوٹ سے لبیک کے مرکز یتیم خانہ چوک لے جایا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق متشدد گروہ نے اسلحے سے لیس ہو کر تھانے پر حملہ کیا تھا۔

