کینیڈا کی پاکستان اور انڈیا سے آنے والی پروازوں پر پابندی
Reading Time: < 1 minuteکینیڈا نے انڈیا اور پاکستان سے پروازوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے-
یہ پابندی دونوں ملکوں میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران وبا کے بے قابو ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے۔
تاہم اس دوران کارگو پروازیں جاری رہیں گی اور کینیڈا سے پروازیں ان دونوں ملکوں کو جا سکیں گی۔
انڈیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تین لاکھ 32 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ جبکہ پاکستان میں گذشتہ روز کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 144 ہے۔
خیال رہے کہ انڈیا میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روزانہ کی بنیاد پر دو لاکھ سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ کیے جا رہے ہیں۔
Array