اہم خبریں

لبنان میں صحافی عبیر رحال کو شوہر نے عدالت میں گولی مار کر خودکشی کر لی

دسمبر 28, 2024 < 1 min

لبنان میں صحافی عبیر رحال کو شوہر نے عدالت میں گولی مار کر خودکشی کر لی

Reading Time: < 1 minute

لبنان میں ایک خاتون صحافی عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے عدالت میں قریب سے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد عدالت سے فرار ہو گیا تاہم بعد ازاں ایک ویڈیو پیغام فیس بک پر شیئر کر کے خودکشی کر لی۔

صحافی اور سابق نیوز اینکر عبیر رحال اپنے شوپر سے علیحدگی کی درخواست پر کارروائی مکمل کرنے کے لیے عدالت میں آئی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

العربیہ کے مطابق قاتل خلیل مسعود نے فیس بک اکاونٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں قتل کی وجہ مالی خیانت بتائی اورغیرت کو بھی محرک قرار دیا۔

لبنان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔

عبیر رحال نے فیملی کورٹ میں شوہر کے خلاف تشدد کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

عبیر رحال کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ ایک نیوز ویب سائٹ چلاتی تھیں جو اُن کے شوہر نے بنا کر دی تھی تاہم ان کے مابین اختلافات بڑھ گئے۔

فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں خلیل مسعود نے نیوز ویب سائٹ پر مالی تناعے کی تفصیل بتائی اور دعویٰ کیا کہ مذکورہ ویب سائٹ اس نے بنائی تھی۔

ویڈیو پیغام میں خلیل مسعود نے خودکشی کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا ’جب آپ یہ ویڈیو دیکھیں گے تو میں اس دنیا کو چھوڑ چکا ہوں گا۔‘

سکیورٹی اہلکاروں کو خلیل مسعود کی نعش اُن کی کار سے ملی۔ پولیس کےمطابق مقتول نے پستول سے گولی مار کر خودکشی کی۔

لبنان میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2023 میں گھریلو تشدد کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے