اہم خبریں

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5 صحافیوں سمیت 10 ہلاک

دسمبر 26, 2024 2 min

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5 صحافیوں سمیت 10 ہلاک

Reading Time: 2 minutes

غزہ میں محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق غزہ میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ زیتون کے علاقے میں ایک گھر پر فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ایک اور واقعے میں پانچ صحافی اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں العودہ ہسپتال کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
مذکورہ صحافی القدس الیووم ٹیلی ویژن چینل کے لیے کام کرتے تھے۔

فلسطینی میڈیا اور مقامی نامہ نگاروں نے بتایا کہ اس گاڑی کو صحافی ہسپتال اور نصرت کیمپ میں رپورٹنگ کے لیے استعمال کرتے تھے۔

حملوں پر فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

بدھ کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا تھا۔

غزہ کے کیمپ میں نومولود بچی کی ہلاکت
بدھ کو غزہ کے کیمپ میں ایک نومولود بچی سخت سردی کی وجہ سے ہلاک ہو گئی جس کی تین ہفتے پہلے ہی پیدائش ہوئی تھی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ غزہ کے کیمپوں میں ٹھنڈ کی شدّت سے ہلاک ہونے والا یہ تیسرا بچہ ہے۔

لاکھوں فلسطینی اسرائیلی جارحیت سے بچنے کے بعد ان کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
بچی کے والد محمود الفصیح نے خان یونس قصبے کے باہر مواسی کے علاقے میں اپنے خیمے میں نومولود کو کمبل میں لپیٹ کر گرم رکھنے کی اپنی سی کوشش کی تھی۔

انہوں نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ’خیمے میں سے ہوا کا گزر ہو رہا تھا اور زمین ٹھنڈی تھی۔ منگل کی رات درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس (48 ڈگری فارن ہائیٹ) تک گر گیا تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’رات بھر بہت سردی تھی حتیٰ کہ ہم بالغ افراد بھی اسے برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ بچی رات میں تین بار روتی ہوئی اُٹھی اور صبح انہوں نے اسے مردہ حالت میں پایا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بمباری اور غزہ پر زمینی حملے میں 45 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے