پاکستان24 عالمی خبریں

‎آسٹریلیا میں انڈیا سے آنے والوں کو قید و جرمانے کا سامنا

مئی 1, 2021

‎آسٹریلیا میں انڈیا سے آنے والوں کو قید و جرمانے کا سامنا

آسٹریلیا میں حکومت نے انڈیا سے مسافروں کی آمد روکنے کی پابندی کو مزید سخت کرتے ہوئے قید اور جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلوی حکومت کی جانب سے عارضی طور پر انڈیا کے سفر کو غیر قانونی بنائے جانے کے بعد مسافرون کو انڈیا سے وطن واپس آنے والے پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ یہ فیصلہ ’قرنطینہ میں موجود لوگوں کے تناسب کی بنیاد پر کیا تھا جنیں انڈیا سے کووڈ 19 انفیکشن لاحق ہوا‘۔
اس ہفتے کے اوائل میں آسٹریلیا نے انڈیا سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

انڈیا میں ایک اندازے کے مطابق 9،000 آسٹریلوی باشندے ہیں جن میں سے 600 خطرے سے دوچار ہیں۔

پیر سے ، جو بھی شخص آسٹریلیا میں اپنی آمد کی تاریخ سے قبل 14 دن کے دورانیے میں انڈیا گیا ہے، اس کے ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

نئے فیصلے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پانچ سال قید کی سزا 66000 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ یا دونوں کی سزا ہوسکتی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اس فیصلے پر 15 مئی کو نظر ثانی کی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے