جرمن پولیس نے دنیا کا سب سے بڑا پورن نیٹ ورک پکڑ لیا
جرمنی میں پولیس نے ایک ایسے نیٹ ورک کا سراغ لگایا ہے جو بچوں کی پورن ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر شیئر کرتا ہے۔
جرمن پولیس کے حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس نیٹ ورک کے چار لاکھ ممبرز ہیں۔
اس کو دنیا میں اب تک بچوں کی پورنوگرافی کا سب سے بڑا نیٹ ورک قرار دیا گیا ہے۔
جرمن پولیس کے مطابق نیٹ ورک کو اب بند کر دیا گیا ہے اور اس کو چلانے والوں میں سے چار افراد کو اپریل کے مہینے میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق دنیا میں بچوں کے پورنوگرافی کے کاروبار کا حجم پانچ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

