اہم خبریں پاکستان24 متفرق خبریں

ملازمین کو تنخواہ ویکسین لگوانے کے بعد ہی ملے گی: سندھ حکومت

جون 3, 2021 < 1 min

ملازمین کو تنخواہ ویکسین لگوانے کے بعد ہی ملے گی: سندھ حکومت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں سندھ کی صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اسی صورت میں تنخواہ ملے گی جب وہ کورنوا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں گے.
جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام صوبائی ملازمین کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو سرکاری ملازم کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائے گا تو اگلے مہینے سے اس کی تنخواہ روک دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ ’صوبائی محکمہ خزانہ کو اس حوالے سے احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ صوبے بھر میں تمام سرکاری ملازمین اگر جون کے اختتام تک کورونا ویکسین نہیں لگواتے تو جولائی سے ان کی تنخواہیں روک دی جائیں۔‘
خیال رہے کہ صوبہ سندھ کے شہری علاقوں میں عیدالفطر کے بعد کورونا کی وبا کی لہر میں شدت دیکھی گئی تھی جس کو روکنے کےلیے حکومت نے تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ ملک کے دیگر علاقوں کے برعکس طویل دورانیے میں‌بند رکھے.
وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھاتے ہوئے صوبے بھر کے 300 بیسک ہیلتھ یونٹس میں ویکسینیشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جبکہ ساتھ ہی ان سینٹرز کو ویکسین کی روزانہ 30 ہزار خوراکیں لگانے کا ہدف دیا ہے۔
اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے موبائل ویکسینیشن ٹیم کو روزانہ 60 ہزار خوراکیں لگانے جبکہ 90 نجی ہسپتالوں کو 10 ہزار خوراکیں روزانہ لگانے کا ہدف دیا ہے تاکہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسینیشن کی جا سکے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے