اہم خبریں

ایران جنگ کے باعث دُنیا میں‌ فضائی دفاعی نظام بڑھتی مانگ سے ناپید ہو گئے: یوکرینی صدر

مئی 26, 2026

ایران جنگ کے باعث دُنیا میں‌ فضائی دفاعی نظام بڑھتی مانگ سے ناپید ہو گئے: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ’ایران جنگ کے باعث بیلسٹک میزائلوں کو روکنے والے نظام اب دنیا بھر میں نایاب ہو گئے ہیں، تاہم ہمیں کوئی حل تلاش کرنا ہو گا۔‘

ایک ویڈیو پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ یوکرین کا فضائی دفاع کا نظام مضبوط بنانا ان کی بنیادی ترجیح ہے۔

یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے لیے مزید حمایت کے امکان پر امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین بیلسٹک میزائلوں کے دفاعی نظام کی پیداوار تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ ’یورپ مالی لحاظ سے ہماری مدد کر رہا ہے، لیکن بیلسٹک میزائلوں کے دفاعی نظام کی پیداوار بڑھانے کے لیے امریکہ کی مضبوط قیادت کی بھی فوری ضرورت ہے۔‘

خیال رہے کہ روس سے جنگ کے باعث گزشتہ پانچ برسوں میں‌ یوکرین کے ڈرون کی دنیا بھر میں‌ دھوم مچی ہوئی ہے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے