پاکستان24

مفتی عزیز کا پولیس حراست میں اعتراف جرم، عدالت میں پیش

جون 21, 2021 < 1 min

مفتی عزیز کا پولیس حراست میں اعتراف جرم، عدالت میں پیش

Reading Time: < 1 minute

لاہور پولیس کے مطابق بدفعلی کے کیس میں مفتی عزیز الرحمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے.

پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق مفتی عزیز نے کہا کہ طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا.

مفتی عزیز نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم میں کہا کہ ان کے ‏بیٹوں نے مدعی صابر شاہ کو دھمکایا اوراسے کسی سے بات کرنے سے روکا.

مفتی عزیزالرحمان نے کہا کہ وہ ‏اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہیں.

ادھر لاہور پولیس نے مفتی عزیز کو عدالت میں پیش کیا ہے.

خیال رہے کہ مفتی عزیز اور ان کے بیٹوں کو لاہور پولیس نے کئی دن کی کوشش کے بعد گزشتہ روز میانوالی سے گرفتار کیا تھا.

ملزم کی گرفتاری پر پنجاب پولیس کے سربراہ انعام غنی نے کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ کیس ہے ملزم کو سزا دلوائیں گے.

پولیس نے گزشتہ ہفتے مدرسے کے طالب علم سے مبینہ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جمعیت علمائے اسلام لاہور کے نائب امیر اور جامعہ منظور الاسلامیہ کے برطرف عہدیدار مفتی عزیز الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی عزیز الرحمٰن کو ایک لڑکے سے مبینہ بدفعلی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شکایت پر مفتی عزیز الرحمٰن کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 377 (غیر فطری جرائم) اور دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی دینے کی سزا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے