پشاور میں فائرنگ، بچوں سمیت سات افراد قتل
Reading Time: < 1 minuteصوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پشاور پولیس کے مطابق چمکنی کے علاقے میں رات گئے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
قتل کیے جانے والوں میں ایک دو سالہ کمسن بچی، ایک سات سالہ بچی، دس اور بارہ سالہ بچے، دو عورتیں اور ایک مرد شامل ہیں۔
مقتولین میں تین مہمان تھے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران چار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔
Array