کینٹ حکام نے ایبٹ آباد کے بانی جیمز ایبٹ کا دفتر مسمار کر دیا
ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ نے شہر کے بانی میجر جیمز ایبٹ کے دفتر کی تاریخی عمارت گرا دی ہے جس پر صوبے کے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ڈی جی آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبر پختونخوا نے ایبٹ آباد کینٹ کے سی ای او کینٹ کے خلاف فوری مقدمہ کے اندراج کے لیے ڈی پی او کو خط لکھا ہے۔
ڈی پی او کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمے نے ایبٹ آباد شہر کی تاریخی عمارتوں کو پہلے کی ڈاکومنٹ کیا ہے اور کینٹ کے حکام کو وقتا فوقتا ایسی عمارتوں کے حوالے سے خبردار کیا مگر بلڈنگز کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ممتاز قانون دان ظفر ایڈوکیٹ نے عمارت گرانے کے حوالے سے ڈی جی کو آگاہ کیا۔
حکام کے مطابق ایبٹ آباد میں میجر جیمز ایبٹ آباد کا دفتر تاریخی ورثہ تھا۔
خط کے متن کے مطابق میجر جیمز ایبٹ نے ہی ایبٹ آباد شہر کی بنیاد رکھی۔


